۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز طلباء کے لیے ایک روزہ سیمپوزیئم کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز طلباء کے لیے "Self Grooming and Skills Development" کے عنوان پر ایک روزہ سیمپوزیئم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 12 مارچ 2023ء کو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال کی زیر صدارت یونیورسٹیز طلباء کے لیے "Self Grooming and Skills Development" کے عنوان پر ایک روزہ سیمپوزیئم کا انعقاد کیا گیا۔

تصاویر دیکھیں:

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹیز طلباء کے لیے ایک روزہ سیمپوزیئم کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق، اس سیمپوزیئم میں نوید الرحمٰن لاڑک (Additional Secretary Services & General Department) نے Competitive Exams کے عنوان پر، سید رضا ہمدانی (PhD in Education) نے How to analyze ok ur selves کے عنوان پر اور گل محمد انقلابی نے Job Hunting کے عنوان پر لیکچرز دیئے۔

اس پروگرام میں سیکرٹری سرپرست کونسل قمر عباس غدیری اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ پروگرام میں جامعات کے طلباء سمیت سید پسند علی رضوی (سیکرٹری اصغریہ ایجوکیشنل بورڈ و رکن سرپرست کائونسل)، ثابت علی ساجدی صاحب (رکن سرپرست کائونسل)، مظفر حسین میثم صاحب (مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری اصغریہ تحریک)، برادر ایاز علی ایمانی (سابقہ مرکزی مالیات سیکریٹری) اور دیگر مہمانان گرامی نے خصوصی شرکت کی۔

آخر میں مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے تمام شرکاء، مدرسین، مہمان گرامی و سینیئر دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .